کاروار:25/نومبر (ایس او نیوز)کراولی اتسوا کے پیش نظر 11دسمبر کو ’’ کراولی رن ۔2016‘‘ نامی میراتھن منعقد ہوگا، میراتھن میں شرکت کے خواہش مند آن لائن کے ذریعے اپنا نام رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔
کراولی رن -2016کے تحت مردوں اور خواتین کے لئے الگ الگ میراتھن ہوگا۔ جس کے لئے 3کلومیٹر، 5کلو میٹر اور 10 کلومیٹر کا فاصلہ طئے کیا گیا ہے۔ 3کلومیٹر میراتھن میں جیت حاصل کرنے والے کو انعام سے نوازاجائے گا، 5کلومیٹر کے میراتھن کے مقابلے میں جیت حاصل کرنے والوں کو پہلا انعام 15ہزار روپئے ، دوم انعام 10ہزارروپئے اور تیسرا انعام 5ہزارروپئے نقد دئیے جائیں گے۔ اسی طرح 10کلومیٹر کے میراتھن مقابلے میں پہلا انعام25ہزارروپئے ، دوسرا انعام 15ہزاروپئے اور تیسرا انعام 10ہزار روپئے نقد دئے جائیں گے۔ آن لائن خواہش مند حضرات ذیل کے ویب اڈریس کے ذریعے اپنا نام رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔ www.events.ithiha.com
مجوزہ میراتھن آدتیا برلا گریسیم کیمیکلس کے اشتراک سےمنعقد کیا جارہاہے، ڈی سی ، ایس ایس نکول نے عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ اس ضمن میں جمعرات کو ضلع نوڈل آفیسر مونیش مُڈ گل نے میراتھن کے پوسٹرس کا اجراء کیا ۔ ڈی سی ایس ایس نکول ، ضلع پنچایت آفیسر ایل چندر شیکھر نایک، پروبیشنری آفیسر فوزیہ ترنم، اسسٹنٹ کمشنر شیوانند کرالے وغیرہ موجود تھے۔